اردو
3 مئی 2012 کو لندن کے سبھی لوگوں کو لندن کے میئر اور لندن اسمبلی کے لئے ووٹ دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
یہ انتخاب ایسے شخص کو چننے کے لئے ہوتا ہے جو آپ کی نمائندگی کر سکے اور آپ کی روز مرہ کی زندگی کے کئی پہلؤوں کے لئے فییصلے لے سکے – جن میں زیر زمیں ریل، مقامی بس سروس، امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس مہیا کرنے سے لے کر سبز خالی جگہیں، آب و ہوا کے معیار اور Trafalgar Square شامل ہیں۔
ووٹ دینے کے لئے ضروری ہے کہ:
- 3 مئی 2012 کو آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو
- آپ برطانوی، کامن ویلتھ یا یورپی یونین کےباشندے ہوں
- آپ لندن میں رہتے ہوں
- ووٹ دینے کے لئے رجسٹرڈ ہوں۔
اس انتخاب میں، آپ کے پاس تین ووٹ ہوں گے:
- پہلا ووٹ لندن کے میئر کے لئے
- دوسرا ایسے شخص کے لئے جو آپ کے مقامی علاقے کی نمائندگی کرے گا
- اور تیسرا ووٹ ایسے شخص کے لئے جو پورے لندن کی نمائندگی کرے گا
جب آپ ووٹ ڈالنے جائيں گے تو آپ کو ووٹ ڈالنے کی تین پرچیاں دی جائيں گی۔
اس انتخاب کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے، ساتھ ہی یہ جاننےکے لئے کہ کہاں اور کب ووٹ ڈالنا ہے اور اپنے ووٹ ڈالنے کی پرچی کو کیسے پر کرنا ہے، ان ساری چیزوں کے لئے براہ کرم اس ویب صفحہ کو جنوری 2012 میں پھر سے دیکھیں۔ ہمارے پاس ہدایات اور کتابچے آپ کی زبان میں دستیاب ہوں گے جن میں آپ کی حسب ضرورت ہر چیز کی وضاحت ہوگی۔
اس انتخاب کے سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے، ساتھ ہی یہ جاننےکے لئے کہ کہاں اور کب ووٹ ڈالنا ہے اور اپنے ووٹ ڈالنے کی تینوں پرچیوں کو کیسے پر کرنا ہے، ان ساری چیزوں کے لئے براہ کرم نیچے ہمارے کتابچے کو [اردو] ميں ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر آپ دوسروں کو اس انتخاب کے سلسلے میں بتانا چاہتے ہيں تا وہ اس میں حصہ لیں تو [اردو] میں پوسٹر بھی دستیاب ہیں۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ ووٹ ڈالنے کی تمام پرچیاں انگریزی زبان میں ہیں اور پولنگ اسٹیشن جہاں آپ ووٹ ڈالیں گے وہاں ترجمہ شدہ مواد دستیاب نہيں ہو گا۔ اگر آپ چاہیں تو کسی کو اپنے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں اپنی مدد کے لئے لے جا سکتے ہیں تاہم آپ کو ووٹ ڈالنے کی پرچی اپنی پسند کے مطابق خود سے ہی پر کرنا ہو گی۔
اگر ووٹ ڈالنے کے طریقے کے سلسلے میں آپ کو معلومات درکار ہو تو براہ کرم اس www.aboutmyvote.co.uk ملاحظہ کریں۔
حق استعمال کریں۔ 3 مئی کو ووٹ ڈالیں۔